ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کووڈ پر قابو پانے کووڈ ٹسٹ کو دوگنا کرنے کا فیصلہ، ریاستی حکومت اور محکمہ صحت کی جانب سے اقدامات

کووڈ پر قابو پانے کووڈ ٹسٹ کو دوگنا کرنے کا فیصلہ، ریاستی حکومت اور محکمہ صحت کی جانب سے اقدامات

Wed, 15 Dec 2021 11:40:44    S.O. News Service

بنگلورو،15؍دسمبر (ایس او نیوز) ریاست میں اومیکرون کے بڑھتے معاملات کے پیش نظر محکمہ صحت نے روزانہ ایک لاکھ افراد کا کووڈ ٹسٹ کراتے ہوئے قابو پانے کے اقدامات کئے ہیں۔ سرکاری ذرائع کے مطابق حکومت روزانہ سواب ٹسٹنگ کے لئے5کروڑ روپئے خرچ کررہی ہے۔ ذرائع نے بتایاکہ ریاست بھر میں 3تا13 دسمبر تقریباً10.52لاکھ افراد کا کووڈ ٹسٹ کیاگیا ہے۔ مارچ 2020 تا14دسمبر 2021کل5.45کروڑ سواب ٹسٹ کیاگیا ہے جن میں سے30/لاکھ افراد کو پازیٹیو قراردیاگیا ہے۔ ذرائع نے بتایاکہ ان میں سے 38,268افراد کووڈ سے ہلاک ہوئے ہیں جب کہ 29.55لاکھ افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔ محکمہ صحت کے مطابق ریاست میں نومبر کے آخر تک روزانہ تقریباً 60ہزار نمونوں کا ٹسٹ کیاگیا اور موجودہ حکومت نے اس تعداد میں ایک لاکھ تک اضافہ کیا ہے۔ محکمہ نے بتایاکہ ضلع 50فیصد اور10/فیصد نمونے بچوں سے اکٹھا کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ محکمہ نے بتایاکہ سب سے زیادہ پازیٹیو معاملات درج ہونے والے اضلاع میں بنگلور شہری ضلع 35، جنوبی کنڑا 11ہزار، دھارواڑ اوربیلگاوی فی 5ہزار، ہاسن 4ہزار،کلبرگی 2500،میسور 6ہزار، اڑپی 5ہزار، وجئے پور849، بیدر850، اور کورگ میں 1,500سواب ٹسٹ کیاگیا ہے۔ ذرائع نے بتایاکہ مارچ2020تادسمبر2021ریاست بھر میں کل5.46کروڑ افراد کا ٹسٹ کیاگیا ہے۔


Share: